Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ترجمہ: سید محمد روح اللہ رضوی


رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کا 12 روزہ فلسطینی مقاومت پر ملت فلسطین سمیت تمام مسلمان ملتوں کے نام پیغام
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام ہو مظلوم اور طاقتور فلسطین پر، سلام ہو فلسطین کے غیور اور شجاع جوانوں پر، سلام ہو کامیاب اور مقاومت کرنے والے غزہ پر، سلام ہو حماس، جہاد اسلامی اور فلسطین کے دیگر سیاسی اور جہادی گروہوں پر۔
*عزیز و قدیر اللہ نے جو مدد اور عزت فلسطینی مجاہدوں کو عطا کی اس پر اسکا شکر ادا کرتا ہوں*، اور جنہوں نے شہید دیئے انکے دلوں کو سکون و اطمینان، شہداءکے لئے رحمت و بشارت، زخمیوں کے لئے شفائے کامل کا طلبگار ہوں۔ اور ان تمام افراد کو ظالم صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف کامیابی پر مبارکبار پیش کرتا ہوں۔
*ملت فلسطین ان چند دنوں کے امتحان میں سرخرو ہوئی*۔ وحشی اور بھیڑیا صفت دشمن اس بات کو سمجھ چکا ہے کہ فلسطین کے متحد قیام کے سامنے وہ کچھ نہیں کرسکتا۔ مغربی کنارے اور قدس کی غزہ، ۱۹۴۸ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اور دیگر کیمپس کے ساتھ مل کر مقاومت نے فسلطین کے مستقبل کو دکھا دیا ہے۔ ان ۱۲ دنوں میں جابر ریاست نے غزہ پر بڑی مصیبتیں ڈھائیں اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ فلسطینیوں کے متحد قیام کے مدمقابل اپنی ناتوانی کے اثر سے، جو دیوانگی اور ذلت پر مبنی کردار اپنایا اس نے پوری دنیا میں لوگوں کے ذہنوں کو اس غاصب ریاست کے خلاف کیا اور یہ معرکہ اسرائیل کی پشت پناہ عرب حکومتوں اور بالخصوص ظالم امریکہ کی نسبت لوگوں کے دلوں میں مزید نفرت کا سبب بنا۔
*ظلم کو جاری رکھنا اور جنگ بندی کی درخواست دونوں ہی دشمن کی شکست ہیں*۔ وہ مجبور ہوا کہ شکست کو قبول کرے۔
*یہ خبیث ریاست اس سے زیادہ کمزور ہوگی*۔ فلسطینی جوانوں کی آمادگی، اور جہادی اقدار کی قدرت کا اظہار، قوت میں مستقل اضافہ فلسطین کو روز بروز قدرتمندتر اور غاصب دشمن کو زیادہ سے زیادہ کمزور اور بدحال کرے گا۔
جھڑپوں کا آغاز کرنا اور عارضی طور پر روکنا فلسطین کے جہادی اور سیاسی زعماءکی تشخیص پر مبنی ہے، لیکن تیاری کرنا، میدان میں طاقتور رہنا کسی تعطیل کا شکار نہیں ہوسکتا۔
غاصب ریاست اور اسکے مزدور رہائشیوں کی بدمعاشی کے خلاف قیام میں "شیخ جراح” کا تجربہ فلسطین کے غیور مسلمانوں کے لئے ہمیشہ دستور العمل رہنا چاہئے ہے۔
درود ہو "شیخ جراح” کے جوان مردوں پر۔
*اسلامی دنیا مکمل طور پر مسئلہ فلسطین کی نسبت ذمہ دار ہے اور اسکی نسبت دینی ذمہ داری رکھتی ہے۔ سیاسی عقل اور حکمرانی کے تجربے بھی اس شرعی حکم کی* *تائید اور اس پر تاکید کرتے ہیں۔*
*مسلمان حکومتیں ملت فلسطین کی حمایت میں سچائی کے ساتھ میدان میں آئیں۔ چاہے عسکری قوت بڑھانے میں، چاہے مالی مدد میں کہ جس کی آج ماضی سے زیادہ ضرورت ہے، چاہے عمارتوں اور گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں۔*
ملتوں کا احتجاج اور اس ظلم پر سوال اس دینی اور سیاسی مطالبے کا پشت پناہ ہے۔ *مسلمان ملتیں اس ذمہ داری کا مطالبہ اپنی حکومتوں سے کریں۔ خود عوام بھی اپنی حیثیت کے مطابق مالی اور سیاسی مدد کرنے کی ذمہ دار ہے*۔
*ایک اور اہم ذمہ داری، اس دہشتگرد اور سفاک صہیونی حکومت کے مظالم پر سزا کا مطالبہ ہے۔ ہر بیدار ضمیر اس بات کی گواہی دے گا کہ ان ۱۲ دنوں میں جس طرح فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کیا گیا، یہ بغیر سزا کے نہیں رہنا چاہئے ہے۔*
غاصب ریاست کے سارے ذمہ دار اور ظالم نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالتوں میں کاروائی ہونی چاہئے ہے اور انہیں سزا سنانی چاہئے ہے۔ اور یہ کام اللہ کی قدرت سے انجام پائے گا، واللہ غالب علی امرہ۔

ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular