
لاہور : لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی قونصل جنرل نے جامعہ ہجویریہ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور جامعہ ہجویریہ مرکز معارفِ اولیاء کے کام کو خوب سراہا، ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ حضرت علی ہجویری ؒخطہ کی جلیل القدرروحانی ہستی ہیں،مزارِاقدس پرحاضر ہو کر قلبی طمانیت میسر آئی، اس موقع پر خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے دعا کروائی اور مہمانوں کو کشف المحجوب کا تحفہ بھی پیش کیا۔


































