
صنعا : یوٹیوب نے یمن کی انصار اللہ سے وابستہ 18 چینلز کو بند کردیا۔ جبکہ انصار اللہ اور شہداء سے متعلق فنی پروڈکشن اور ڈاکومینٹری کے شعبوں کو بھی بند کردیا ہے۔ یمن کے محکمہ اطلاعات نے یوٹیوب کمپنی کے معاندانہ اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ نیٹ ورکس کو بند کرنا ایک طرح کی من مانی اور دہشت گردانہ عمل ہے جو یمن کے خلاف جارح سعودی اماراتی اتحاد کے معاندانہ ارادوں کو ایک بار پھر واضح کرتا ہے۔ عرب اتحاد معلوماتی ذرائع کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ انہیں یمن میں اپنے استحصالی منصوبے کی خدمت میں استعمال کیا جا سکے۔ یوٹیوب کمپنی کے اقدامات سے ایک بار پھر مغربی ممالک کے آزادی اظہار کے نعروں کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔


































