
صنعا : بین الاقوامی غذائی تعاون پروگرام میں کمی، امریکی دباؤ کی وجہ سے ہے جس سے یمن کی معیشت مزید خرابی کا شکار ہو جائے گی۔ انصاراللہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے باضابطہ طور پر صنعا حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ یمن کے حوالے سے غذائی امداد کے پروگرام میں کمی کے فیصلے پر دستخط کرنے والے ہیں جس کی ہم نے مخالفت کی ہے اور یہ فیصلہ مشکوک بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ ورلڈ فوڈ کے پروگرام میں کمی کرنا، امریکی دباؤ کی وجہ سے ہے اور اس سے یمن کی معیشت مزید خرابی کا شکار ہو جائے گی اور پانچ لاکھ بچے اور عورتیں غذا کی قلت کا شکار ہو جائیں گے اور انہیں امداد ملنا بند ہوجائے گی۔


































