
بیجنگ : برکس بینک نے اپنے برکس پے ادائیگی کے نظام کے ساتھ برکس واحد ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء پر بھی تیزی سے کام شروع کردیا ہے ۔ برکس پے ادائیگی کا نظام ویزا اور ماسٹر کارڈ ادائیگی کے نظام کی جگہ لے گا۔ برکس کرنسی کو سونے اور حصہ لینے والے ممالک کے اصلی زیر زمین وسائل کی حمایت حاصل ہوگی۔ بٹ کوائن کی طرح یہ کرنسی ایک بار جاری کی جائے گی اسے کبھی بھی امریکی ڈالر کی طرح کریڈٹ پر پرنٹ نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بھی کرنسی رکھنے والے کسی بھی ملک کو برکس کو حقیقی سونے میں تبدیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ تجزیہ کاروں نے ابتدائی طور پر برکس کے ایک سکے کی کم ازکم قدر 175 ڈالر کے مساوی ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ برکس گروپ ابتدائی طور پر پانچ ممالک برازیل، روس،انڈیا،چین اور جنوبی افریقا نے تشکیل دیا تھا جس میں اب ایران سمیت کئی ممالک شامل ہوچکے ہیں۔


































