
سڈنی: لڑکیوں کی تعلیم اور نوکری پر پابندیوں کے باعث آسٹریلیا نے افغانستان سے ون ڈے کرکٹ سیریز ختم کردی۔ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز مارچ میں شیڈول تھی۔ آئی سی سی سپر لیگ کے تحت یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانا تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق موجودہ حالات میں سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت ہوئی ہے۔ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا۔


































