Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

معروف نوحہ خواں سید ناصر حسین زیدی انتقال کرگئے

کراچی : پاکستان میں نوحہ خوانی کا ایک اور سنہرا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا۔ معروف نوحہ خواں سید ناصر حسین زیدی کراچی میں انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ناصر زیدی 80 اور 90 کی دہائی میں ندیم سرور کےعصرمیں نوحہ خوانی کے افق پرروشن ستارے کی مانند ابھرے۔ پیاسی ہے سکینہ ؑ کے عنوان سے شہرہ آفاق کلام دنیا بھر میں ان کی پہنچان بنا۔ ناصرحسین زیدی مرحوم معروف ذاکر اہل بیت ؑ علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم اور علامہ فرقان حیدر عابدی کے برادر نسبتی تھے۔ معروف نوحہ خواں رضا عباس زیدی ان کے بھتیجے ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی گئی جس میں کئی نوحہ خواں, علما ذاکرین مرثیہ خواں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تغلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے میت کوبڑے جلوس کی شکل میں وادی حسین(ع) لے جایا گیا اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد کردیا گیا.

مزید پڑھیے

Most Popular