
واشنگٹن: امریکہ نے لبنان کی حکومت اور فوج پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اسرائیل کی سرحد پر واقع حزب اللہ کے ٹھکانوں کو ختم کردیں۔ حزب اللہ نےکئی ہفتے قبل سرحد پر اسرائیل کی جانب ایک چوکی قائم کی تھی۔ سینیئر اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ حزب اللہ نے 8 اپریل کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بلیو لائن کے جنوب میں 30 میٹر کے فاصلے پر ایک ایسے علاقے میں ایک خیمہ لگایا جسے اقوام متحدہ اسرائیلی علاقہ سمجھتی ہے۔امریکی اور اسرائیلی حکام نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس، لبنانی حکومت اور فوج پر حزب اللہ کی یہ چوکی خالی کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


































