
کیف: یوکرین نے امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل سسٹم سے حملہ کرکے درجنوں روسی فوجی ہلاک کر دیے۔ یوکرینی فوج نےصوبہ ڈونیسٹک کے مشرقی علاقے مکیفکا میں روسی ٹھکانے کو نشانہ بنایا، حملے میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یوکرین نے 400 فوجی مارنےاور 10 مسلح یونٹس کوتباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے 63 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب روس نے یوکرین پر ڈرون حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یوکرینی صدر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے نئے سال کےآغاز پر شہروں اور پاور اسٹیشنز کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ یوکرینی ڈیفنس سسٹم نے اسی ڈرونز کو مارگرایا۔ انہوں نے کہاکہ روس نے ڈرون حملوں کی طویل لہر کے ساتھ یوکرین کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں کا یہ منصوبہ بھی دوسرے منصوبوں کی طرح ناکام رہے گا۔


































