Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی میں ٹریفک قوانین پر آج سے عملدرآمد، 7 ہزار روپے تک جرمانہ اور بغیر ہیلمٹ بائیک ضبط ہوگی

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے عائد کی جانے والی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ سندھ حکومت کے فیصلوں کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اہم اجلاس میں افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے اور افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ شہر بھر میں پرانی، بوسیدہ اور ہیوی گاڑیوں بشمول ٹینکرز، ٹرالرز، بسوں اور ڈمپرز کی سخت چیکنگ کی جائے۔ جن گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک سیف گارڈ اور وہیکل کے دائیں اور بائیں انڈر رنز نصب نہ ہوں، ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہیکل کے اطراف روڈ سیفٹی کی لیے انڈر رنز نصب کروائے جائیں، ایسے ٹینکرز جن سے پانی لیک ہوتا ہو یا جن کے وال لیک ہورہے ہیں وہ حادثات کا باعث بن رہے ہیں انہیں فوری طور پر روڈ سے ہٹایا جائے۔
بے حد خستہ حال یا بوسیدہ حالت میں موجود بسوں کو روڈ سے ہٹا کر فوری قانونی کارروائی کی جائے اور انسانی جان کو محفوظ بنایا جائے۔
موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے افراد کی بائیکس ضبط کی جائیں، جو صرف ہیلمٹ اور لائسنس فراہم کرنے کے بعد واپس کی جائیں گی۔
بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف موقع پر چالان کیا جائے گا اور فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، نیلی لائٹس، ہوٹرز اور سائرن والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ ایکسٹرا سیٹر اور 9 سیٹر رکشوں کی مخصوص روٹس پر آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جن میں کارساز تا حسن اسکوار، ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ، ملینیئم مال تا نیو ٹاؤن، ماڑی پور تا گلبائی، آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور، اور آواری تا مادام اپارٹمنٹ شامل ہیں۔
ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی جبکہ متعلقہ کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور لیز منسوخ کرنے کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہر میں تجاوزات (انکروچمنٹ) کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جائیں گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نشے کے عادی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت ڈوپ ٹیسٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں خون اور یورین کے نمونوں کے ذریعے نشے کے استعمال کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق افسران کو بتایا گیا کہ تمام ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر اور فرنٹ و بیک ویو کیمرہ بمعہ کیبن کیمرہ کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے تاکہ ڈرائیور کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے۔
جرمانہ کتنا ہوگا؟
ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر نصب نہ کرنے پر 5000 روپے اور ٹریکر نصب ہونے کے باوجود ٹریکر بند ہونے پر 7000 کا چالان کیا جائے گا۔
ایچ ٹی وی گاڑیوں کی شہر میں حد رفتار زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی پر پہلی بار 2000 روپے اور دوبارہ خلاف ورزی پر 4000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے نمبر پلیٹ کے ذریعے چالان کیا جائے گا۔
اگر گاڑی ڈرائیور کے بجائے کسی اور کے زیرِ استعمال ہو تو چالان مالک کے خلاف ہی شمار ہوگا۔
چالان کی ادائیگی کے لیے 21 دن کی مہلت دی جائے گی، مقررہ وقت میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ دُگنا کر دیا جائے گا۔
تین ماہ سے زائد عدم ادائیگی کی صورت میں لائسنس منسوخ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔ بین الاضلاعی بسوں کے شہری حدود میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ مقررہ مقامات پر نفری تعینات کر کے بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular