
اسلام آباد: امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات رکھنے کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے خط ملنے کی تصدیق کی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔


































