
کراچی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کسی صورت نہیں لگنا چاہئے، وزیراعظم نے کیا لکھا میں اس کا جواب نہیں دوں گا ان سے کوئی پرائیویٹ ملاقات نہیں ہوئی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے عدالت کوفیصلہ کرنا چاہئے۔ جمہوری ملک میں الیکشن اس وجہ سے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں کہ پیسے نہیں ہیں۔ میں نے پیشنگوئی کی تھی کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔


































