
کابل: افغانستان میں طالبان کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان نے برسوں دنیا والوں کے سامنے دلیرانہ جنگ کی ہے اور اب اس گروہ پر دباؤ ڈالے جانے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے طالبان کمانڈروں کے ساتھ ایک نشست میں کہا کہ افغان عوام اسلامی نظام کے خواہاں ہیں اور جہاد کے دور کی مانند اب بھی وہ غاصبوں کے مقابلے میں طالبان کی حمایت کرتے ہیں۔ طالبان کے رہنما نے ایسی حالت میں طالبان کو افغان عوام کی حمایت کے حصول کی بات کہی ہے کہ جب عالمی برادری نے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں طالبان کی سختیوں کی مخالفت کی ہے۔


































