Mon Oct 26, 2026

ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

روزانہ کی خبریں

امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیرخارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ واشنگٹن صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا رہا ہے۔ صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کی یکطرفہ حمایت کررہا ہے جس سے امریکی دوغلی پالیسی سامنے آرہی ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں انتظامی اور سیاسی نظام مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے لیکن امریکی فوجی امداد کے ذریعے صیہونی حکومت کو بحران سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے صلح کا موقع ضائع کردیا ہے۔ روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تہران میں ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ سے فلسطینیوں کو مہاجرت پر مجبور اور نسل کشی جیسے اقدامات کررہی ہے۔ امریکہ ایران اور دوسرے ممالک کو فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے پیغامات بھیج رہا ہے اور دوسری جانب گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہزاروں ہتھیاروں کی کھیپ بھیج کر اور حکومت کی حمایت کر کے غزہ پر جنگ کے شعلے بھڑکا رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ زیادہ دیر ہونے سے پہلے فلسطینی عوام کا قتل عام بند کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular