
واشنگٹن : امریکا نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جس میں AIM-120C میزائلوں کی فروخت بھی شامل ہے۔ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کا فیصلہ سعودی عرب پر سرحد پار سے حملوں میں اضافے کے بعد کیا ہے۔ سعودی عرب میزائلوں سے ڈرون حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ ہتھیاروں کا پہلا اور بڑا معاہدہ ہے۔


































