Mon Oct 26, 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور

روزانہ کی خبریں

سوئیڈن حکومت کا قرآن کی توہین غیر قانونی قرار دینے پر غور

اسٹاک ہوم : سوئیڈن حکومت نے قرآن پاک اور دوسری مقدس کتابوں کی توہین کو غیر قانونی قرار دینے پر غور شروع کردیا۔ سویڈن کے وزیر انصاف گوناراسٹرومر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت قرآن جلانے کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ سویڈش وزیر انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سویڈن کے حملوں کا ترجیحی ہدف بننے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
ادھر سویڈن میں پولیس کو درخواستیں موصول ہو رہی ہیں کہ قران اور دوسری مذہبی کتابیں جلانے کی اجازت دی جائے۔ اسٹاک ہوم میں کسی شخص نے درخواست دی ہے کہ مسجد کے باہر قران جلانے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ ایک اور درخواست ملی ہے جس میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے تورات اور انجیل کو جلانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular