Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

حکمران ملکی معیشت ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں، ماہر معاشیات قیصر بنگالی

کراچی: ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ ہم معاشی طور پر ڈیڈ اینڈ پر پہنچ چکے ہیں، حکمران ملکی معیشت ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری، وفاقی اخراجات میں کمی اور رائٹ سائزنگ کی کمیٹیاں بنیں، میں نے رائٹ سائزنگ کمیٹی سے استعفیٰ دیا، پہلی دو کمیٹیاں تو پہلے ہی ختم ہوگئی تھیں۔ ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ میرا موقف ہے معیشت کو استحکام دینے کےلیے اخراجات کم کرنے ہوں گے، 100 روپے کی آمدنی پر 220 روپے کے اخراجات نہیں کیے جاسکتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم 20، 25 سال سے یہ کر رہے ہیں اور قرضے سے خسارہ لے رہے ہیں، ایسے معیشت چل ہی نہیں سکتی، ہم ڈیڈ اینڈ پر پہنچ چکے ہیں۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ کمیٹی میں شامل کیا گیا تو میں نے کہا اپنا حصہ ڈالوں، کافی عرصہ گزارنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ لوگ تو سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلوں پر عمل کررہی ہوگی لیکن جو طے ہوگا وہی عمل درآمد کرے گی، 53 میں سے 52 ادارے رکھنے اور صرف ایک بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنے ادارے بند ہوں گے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ جو ادارے کوئی کام نہیں کررہے وہ قائم رہیں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، میں نے موجودہ کمیٹی سے پہلے کی ایک کمیٹی میں رپورٹ پیش کی تھی۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں مزید دو اتھارٹیز بنا دیں، کہتے تھے ادارے کم کرنے ہیں لیکن 2 اور ادارے بنادیے، مجھے اعتراض یہ ہے کہ ڈائریکشن نظر نہیں آتی کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular