Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

عزاداران پر مقدمات کا اندراج متعصبانہ طرز عمل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

حکومت توازن پالیسی کے تحت پابندیاں لگانے سے باز رہے

عزاداران پر مقدمات کا اندراج متعصبانہ طرز عمل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اختلافات کو انتشار میں بدلنے والے استعمار کے ایجنٹ ہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد ایک ایسی ریاست کے حصول کیلئے تھی، جہاں تمام مکاتب فکر مذہبی آزادی کیساتھ اپنی زندگی بسر کرسکیں۔ اس ملک میں شدت پسندی کی قطعاََ گنجائش نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے  مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اسے مسلکی ریاست میں بدلنے کی کوشش کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔ نواسہ رسولﷺ کی مجالس پر مقدمات کے اندراج کی غیر مسلم معاشرے میں بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔ حکومت عزاداری کے پروگراموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرے۔ عزاداران پر مقدمات کا اندراج متعصبانہ طرز عمل ہے۔ ان ریاستی اہلکاروں اور افسران کا محاسبہ ہونا چاہیئے، جو اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں اور انصاف پرستوں کی مشترکہ میراث ہے۔ یہ ظلم اور لادین نظام کے خلاف جرات مند للکار کا نام ہے۔ تاریخ بشریت میں واقعہ کربلا جیسی کوئی مثال سرے سے موجود نہیں۔ اس وقت وطن عزیز کو لاتعداد داخلی و خارجی مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں بسنے والے مختلف طبقات کو رواداری اور بھائی چارے کا عملی اظہار کرنا ہوگا۔ مختلف مکاتب فکر میں علمی اختلافات کوئی آج کی بات نہیں، یہ چودہ سو سالوں سے موجود ہیں۔ جو لوگ ان اختلافات کو تفرقہ بازی اور انتشار میں بدلنا چاہتے ہیں، ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں، وہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد ایک ایسی ریاست کے حصول کے لیے تھی، جہاں تمام مکاتب فکر مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرسکیں۔ اس ملک میں شدت پسندی کی قطعاََ گنجائش نہیں۔ اس ملک کو کسی مسلک کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔ اگر شدت پسند عناصر پر قابو نہ پایا گیا تو ملک کی سالمیت و بقا کے لیے خطرات میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توازن پالیسی کے تحت ملت تشیع کے ایسے لوگوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جو اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ جو اخوت و بھائی چارے کا پرچار کرتے ہیں۔ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے۔ انہوں نے قوم سے کہا ہے کہ  عزاداری کے پروگراموں کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔ یہ ہم سب کی اخلاقی، شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے کہ اس وبا سے بچائو کے لیے حکومتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular