Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستانی عوام کسی غیر آئینی اقدام کاحصہ نہیں بنیں گے ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لاہور: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کے بانیان باشعور، بابصیرت، باہمت اور باحوصلہ تھے۔ مشکلات کے باوجود آئی ایس او پاکستان نے صراط مستقیم پر سفر جاری رکھا، جو ہدف تک پہنچانے والا ہے۔ اس دور پرفتن میں بھی رہبریت کا علم بلند کئے آگے بڑھ رہی ہے۔ آئی ایس او کے نوجوان قابل تحسین ہیں، جو مشکلات کے باوجود مایوس، ناامید اور کچھ نہیں ہوسکتا کے وسوسہ کا شکار نہیں ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کنونشن میں قرآن و اہلبیت کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ملت تشیع جن مشکلات کا شکار ہے، اس میں عالمی استکباری قوتیں اور بکے ہوئے گھس بیٹھیئے ملوث ہیں۔ مسلم ممالک بالخصوص پاکستان کو مختلف بحرانوں کا شکار کیا جا رہا ہے، ہمیں دشمن اور دوست کا تعین کرنا ہوگا، خدانخواستہ ہم کسی بحران کا حصہ نہ بن جائیں۔ ہمیں ایک پاکستانی اور کربلائی ہونے کے ناطے اس کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور غیر آئینی اقدامات کی مخالفت کریں گے۔ پاکستان میں مشکوک سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے میں بیدار رہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular