Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا، سراج الحق

اسلام آباد : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے موقع پر فلسطین مرکز حریت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے آئے آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل صدر، یونٹ صدور، اراکین مجلس عمومی، مرکزی کابینہ، سابقین سمیت بڑے تعداد میں حمایان فلسطین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ حسنین گردیزی، آیت اللہ غلام عباس رئیسی، علامہ مرزا یوسف حسین، جناب سراج الحق اور سینئر صحافی ہرمیت سنگھ نے خطاب کیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج اور 58 اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کا کربلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس، حزب اللہ اور جہاد اسلامی کے اتحاد نے دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے، بیت المقدس کی ظلم سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حریت کانفرنس میں شب شہدا کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علما نے اظہار خیال کیا اور احمد رضا ناصری نے نوحہ خوانی کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular