Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات، رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام پر تفصیلات بتائیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور اسلاموفوبیا سمیت مسلم دنیا کو درپیش جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کے اپنے تصور کا خاکہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت کے فہم کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنے اسلامی تشخص، اقدار اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ضروری آلات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کو مسلم نوجوانوں کو درپیش عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور جدید چیلنجز بالخصوص اسلامو فوبیا کے حوالے سے مربوط اور منطقی فکری جواب پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کے اسلامی اسکالرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا پابند بنایا گیا۔ وزیراعظم نے اسلام کے اصولوں اور حقیقی تعلیمات کے مطابق مسلم نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے اسکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کی شخصیت سازی اور طرز زندگی پر اثر انداز ہونے والے پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیاکی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیے

Most Popular