
استنبول: ترک صدر طیب اردوان نے ایک بارپھر کہا ہےکہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے، یہ ایک حریت پسند گروپ ہے۔ استنبول میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں اردوان نے غزہ میں شہریوں کی اموات کا بنیادی مجرم مغرب کو قرار دیا ہے۔ اور اسرائیل کو قابض ریاست کہا۔ اردوان نے کہاکہ ہم پوری دنیا کو بتائیں گے کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے، ہم اس کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغرب آپ کا مقروض ہے لیکن ترکی آپ کا مقروض نہیں ہے۔ اردوان نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو پاگل پن قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے بمباری سے خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہاہے جس سے انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔


































