Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مفکر پاکستان کا 144 واں یوم پیدائش، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

لاہور: قوم کو بیداری کا سبق دینے والے شاعر مشرق علامہ اقبال(رح) کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی قوم علامہ اقبال (رح) کا 144 واں یوم پیدائش انتہائی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular