Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں کل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے کے بعد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین کو دیگر جماعتوں کی لیڈرشپ سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریف کیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular