دشمن یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہے کہ وہ سخت ترین پابندیوں اور دباو ¿ کے باوجود ایران کیخلاف اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ، آیت اللہ خامنہ ای
ملک کی اقتصادی مشکلات ایک بیماری کے مانندہیں،پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی مشکلات کے حل کیلئے ترجیحات کا تعین کرے،ارکان سے خطاب
تہران (نیوز ڈیسک)ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کیخلاف ہمہ گیر دباو ¿ اور پابندیوں کے اہداف میں دشمن کو ناکام قرار دیا ہے، پارلیمنٹ کے ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ ایرانی عوام اسلامی نظام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، دشمن آج یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہے کہ وہ سخت ترین پابندیوں اور بھرپور دباو ¿ کے باوجود ایران کیخلاف اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے، انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے دور کی سب سے زیادہ طاقتور اور انقلابی پارلیمنٹ قرار دیااور کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی مشکلات کے حل کیلئے ترجیحات کا تعین کرے اور ضمنی مسائل میں الجھنے سے گریز کرتے ہوئے، عوام کی مخلصانہ خدمت اور مشکلات کے حل میں موثر کردار ادا کرے، انہوں نے ملک کی اقتصادی مشکلات کو ایک بیماری کے مانند قرار دیا اورکہا کہ ملک کی بنیادوں اور دفاعی قوت کے استحکام کے سبب ایران میں اس بیماری پر قابو پانے کی توانائی پائی جاتی ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دشمن دباو اور پابندیوں کے اہداف میں ناکام رہا،ولی امر…
دشمن دباو اور پابندیوں کے اہداف میں ناکام رہا،ولی امر مسلمین
-
Ilyas - جولائی 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 1 minute read


































