
تہران : ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے ایرانی صدر کو دورے کی باقاعدہ دعوت دی ہے اور ہم بھی انہیں ایسا ہی دعوت نامہ بھیجیں گے۔ ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ قطر ہمیشہ کی طرح درست سمت میں گامزن ہے اور اس نے قیدیوں کے تبادلے اور جوہری معاہدے کے میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا آخری دور گزشتہ اگست میں ویانا میں ہوا تھا، تاہم اس کے بعد مذاکرات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوئے تھے۔


































