Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں دارالتحقیق قرآن و الحدیث کا افتتاح کر دیاگیا

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں دارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یوٹیوب چینل، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیاہے۔ افتتاحی تقریب میں مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری، ناظم اعلیٰ علامہ مرید حسین نقوی،علامہ محمد باقر گھلو،مسجد کمیٹی کے چیئرمین علی ذوالقرنین نقوی، اور دیگر علماءموجود تھے۔ دارالتحقیق میں قرآن، حدیث، تاریخ اور عقائد کے مختلف موضوعات پر تحقیقات ہوں گی۔ ادارہ درالتبلیغ میں علما و طلبا کو فن خطاب سکھایا جائے گا۔ مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ ، خاص طور پر رمضان المبارک ، اور محرم الحرام میں مختلف علاقوں میں تبلیغ کے سلسلے میں جانے والے حوزہ ہائے علمیہ قم المقدس اور نجف اشرف سے آنے والے علماءافراد کے درمیان روابط رکھے جائیں گے۔اندرونی مالیاتی نظام کے لئے المنتظر بینک بھی قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں سے جامعہ کے علماءاور طلباکو ضرورت پڑنے پر قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔المنتظر ٹی وی کے ذریعے قومی، بین الاقوامی ، جامعات کی خبریں نشر کی جائیں گی۔ ادارہ فارغ التحصیلان جامعتہ المنتظر کے قیام سے اب تک جتنے علماءاور طلبہ آئے ، ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular