
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن آئندہ سال اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس بات کافیصلہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت شوری عالی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن اور نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے مشاورت کی گئی. اجلاس میں مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی سمیت
ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی شریک ہوئے. مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ مرکزی کا اجلاس علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرصدارت منعقدہوا ۔اجلاس میں چاروں صوبوں،آزاد جموں کشمیر، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان سے مرکزی وصوبائی قائدین نے شرکت کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں صوبوں کی تین ماہ کی کارکردگی کے جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ تین ماہ کیلئے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ شرکائے اجلاس نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے ساتھ مذاکرات اور معافیوں کے اعلان اور شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ متعصبانہ روئیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔


































