
کابل : افغان طالبان نے ایک بار پھر خواتین پر کام کرنے پر پابندی کو اندرونی سماجی معاملہ قرار دیا ہے۔افغان وزارت خارجہ نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے جس میں افغانستان کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی یکجہتی کے لیے سلامتی کونسل کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق قرارداد کے اعتراف کہ افغانستان کو کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغانستان کئی دہائیوں سے طویل تنازعات کا شکار رہا ہے جسے اکثر بیرونی طاقتوں نے مسلط کیا ہے۔ تنازعات کے بعد بحالی کا راستہ انسانی ہمدردی اور ترقی کی فراہمی کے علاوہ اقوام متحدہ، کثیرالجہتی اور یکطرفہ پابندیوں کے غیر مشروط خاتمے سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر کام کرنے پر پابندی اندرونی سماجی معاملہ ہے۔ ہم تمام حقوق کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


































