Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارتی ریاست ہریانہ میں نماز جمعہ پر پابندی اور مساجد میں توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے، پاکستان

اسلام آباد : پاکستان نے ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست میں مسلمانوں کے مختلف مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کیے جانے اور مساجد میں توڑ پھوڑ کی سختی سے مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں اتر پردیش اور ہریانہ کی ملی بھگت سے سنگھ پریوار کے انتہا پسندوں کی طرف سے مساجد کی مسلسل توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تشویش کے باوجود تریپورہ میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں، گھروں اور کاروباروں کے خلاف بے معنی حملے جاری ہیں۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں نے اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کے انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرنے پر ان لا فُل ایکٹیویٹیز (پریوینشن) ایکٹ جیسے کالےقوانین کےتحت معروف وکلا اور صحافیوں سمیت سینکڑوں افرادکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا میں بی جے پی اور اس سے منسلک گروہوں بجرنگ دل، وشوا اہندو پریشد اور مہاراشٹرا نوَ نرمان کے بنیاد پرست کارکنوں نے مسلمانوں کی دکانوں، مساجد اور مزارات پر مشتعل حملے کیے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور متعلقہ انسانی حقوق اور فلاحی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پرتشدد حملوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ان کا تحفظ، سلامتی اور بہبود کے ساتھ ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular