
لاہور : سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے طالبان کو عام معافی کا اعلان فوج، شہداء اور ہزاروں پاکستانیوں کے خون سے غداری ہے، قوم کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا جا رہا پے انہوں نے کہا کہ طالبان نے معصوم بچوں، عورتوں، جوانوں اور بزرگوں کو شہید کیا، خون کی ہولی کھیلنے والے، ملک کا امن تباہ کرنیوالے کسی معافی کے حقدار نہیں، مزارات، امام بارگاہوں، مساجد اور مذہبی عبادات والی جگہوں کو بم دھماکے سے اڑانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ قوم کا بیانیہ دہشت گردی ناقابل معافی ہے کسی ظالمانہ فعل کی قطعی طور پر حمایت نہیں کی جائے گی.


































