
صنعا: یمن پر جاری سعودی حملوں میں گذشتہ سال تین ہزارشہری جاں بحق و زخمی ہوئے۔ ہیومینٹی آئی سینٹر فار رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے حملوں میں 3,083 افراد نشانہ بنے جس میں 643 شہری جاں بحق اور 2,440 زخمی ہوئے۔ مرنیوالوں میں 102 بچے،27 خواتین شامل ہیں جبکہ 353 بچے اور 97 خواتین زخمی ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیاروں نے 14,367 مکانات، 134 مساجد، 5 سیاحتی مراکز، 12 اسپتال، 64 تعلیمی مراکز، 1987 زرعی میدان اور سات میڈیا سہولیات کو تباہ کیا۔ حملوں میں 22 پاور اسٹیشنز، 974 سڑکیں اور پل، 46 مواصلاتی ٹاورز اور اسٹیشنز، 334 ٹینک اور واٹر اسٹیشنز اور 57 سرکاری تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا۔


































