
تل ابیب: ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر مسلسل آٹھویں ہفتےبھی متنازع عدالتی اصلاحات کے مظاہرہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے عدالتی اختیارات اور ججوں کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے آئینی ترمیم کیخلاف عوام کاغصہ تھم نہیں سکا۔ دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نےمتنازع عدالتی اصلاحات کیخلاف ریلی نکالی اور جمہوریت، جمہوریت اور ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے کےنعرے لگائے۔مظاہرین نےعدالتی ترمیم کوجمہوری اقدار اور عدالتی آزادیوں پرحملہ قرار دیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی پولیس نے بیس مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ اسی طرح کا ایک احتجاجی مظاہرہ مقبوضہ شہر القدس میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی رہائش گاہ کے باہر کیا گیا۔


































