Sat Oct 24, 2026

پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

روزانہ کی خبریں

سوڈان، سعودی عرب کا بڑا انخلاء آپریشن، 1886 افراد منتقل

جدہ : سعودی عرب نے سوڈان سے انخلا کا سب سے بڑا آپریشن کرتے ہوئے اٹھارہ سو سے زائد غیرملکیوں کو جدہ منتقل کردیا۔ سعودی عرب نے بحری راستے سے 1886 غیر ملکیوں کو پورٹ سوڈان سے جدہ پہنچایا۔ جس کے بعد سعودی عرب منتقل کئے گئے افراد کی تعداد تعداد چار ہزار 879 ہو گئی ہے۔ ان میں 139 سعودی شہری شامل ہیں۔ دیگر غیر ملکیوں کا تعلق پاکستان۔ ہندوستان۔ امریکا۔ آسٹریلیا ۔جرمنی سمیت ساٹھ سے زائد ممالک سے ہے۔ اقوام متحدہ کے عملے کو بھی جدہ منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور دوسرے غیر ملکیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کامیابی سے ابوظہبی منتقل کردیا ہے۔ برطانوی اور امریکی شہریوں سمیت 128 افراد سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے ابوظہبی پہنچے ہیں جہاں حکام نے ان کا استقبال کیا۔ برطانیہ نے سوڈان میں اپنا انخلا آپریشن مکمل کرلیا۔ ہفتے کی رات آخری پرواز سوڈان سے روانہ ہوئی۔ فارن آفس کے مطابق 21 پروازوں کے ذریعے 1,888 افراد کو سوڈان سے نکالا گیا ہے۔ جس میں برطانوی شہری اور ان کے زیر کفالت افراد شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular