
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ریاست اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام رہی ہے، مطالبہ کرتا ہوں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، علامہ راجا ناصر عباس نے اقلیتوں کے دن پرکہاکہ ایسی تعلیمی اصلاحات نافذ کی جائیں جو انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں، ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں ہر شہری آزاد زندگی گزار سکے.


































