
کراچی : سندھ میں تلور کے شکار کے لئے 39 عرب شیوخ کو پرمٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عرب ممالک کے شاہی خاندان کے افراد یکم نومبر سے 31 جنوری تک سندھ میں تلور کا شکار کریں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے متعلقہ اضلاع کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ سندھ میں شکار کھیلنے والوں میں قطر کے 18، بحرین کے 7، متحدہ عرب امارات کے 11 اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ ملٹری افسران شامل ہیں۔


































