
تل ابیب : مغربی کنارے کے شہر سلواد کے قریب اسرائیلی بس پر گولیاں برسادی گئیں۔ فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ بس کی کھڑکیوں اور باڈی پر گولیوں کے 8 سوراخ پائے گئے۔ اسرائیلی فورسز نے مشتبہ شخص کی تلاش میں قصبے پر دھاوا بول دیا۔


































