Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شعیہ علما کونسل کا تحریک جعفریہ کو کالعدم جماعت کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ

لاہور: شعیہ علما کونسل نے تحریک جعفریہ کوبھی کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان کی نومبر 2016 کے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ جسٹس ظہیر جمالی نے علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ٹی جے پی کی بحالی کا حکم جاری کیاتھا ۔ مگر حکومت نوٹیفکیشن جاری نہ کر کے توہین عدالت کے ساتھ دوغلے پن اور منافقت کا بھی شکار ہے۔ ثابت ہوگیا ریاست تحریک جعفریہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے اورمجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم بھی وہی راستہ اختیار کریں جو ابھی دوسری جماعت نے کیا کیونکہ حکومت اور ریاست آئین اور قانون کی بات ماننے کی بجائے ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور چھ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے والی پرامن تحریک جعفریہ پاکستان پر جنرل پرویز مشرف کی آمریت کے دوران لگائی گئی۔اس غیر آئینی پابندی کو سپریم کورٹ نے علامہ ساجد علی نقوی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے نومبر 2016 میں پابندی ختم کردی تھی مگر آج تک بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں گیا۔ اور اب توفوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 80 ہزار پاکستانیوں کی قاتل تحریک طالبان سے بھی مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پرامن جماعتیں کالعدم اور دہشت گردوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسا کیوں ہے قوم اس سوال کا جواب چاہتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular