
ماسکو: روس نے ایک بار پھر یوکرین کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہا ہے کہ ماسکو کیف کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر اور موجودہ حقیقت کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ کوئی بھی فوجی کارروائی آخر کار مذاکرات کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ یقیناً ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہم ایسے مذاکرات کے لیے تیار ہوں گے لیکن یہ مذاکرات پیشگی شرائط کے بغیر اور موجودہ حقیقت کی بنیاد پر اور اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ماسکو کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیف میں نہیں بلکہ واشنگٹن اور برسلز میں کیا گیا ہے۔


































