
روس نے امریکا کے یک قطبی نظام کو مسترد کرتے ہوئے نئے عالمی نظام کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کے کسی بھی امن مذاکرات میں نئے عالمی نظام کی تشکیل اور روسی مفادات اور خدشات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ روس نے طویل عرصے سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر امریکہ کے تسلط کے خلاف جدوجہد کی قیادت کر رہا ہے اور دلیل دیتا ہے کہ یوکرین کی جارحیت اسی لڑائی کا حصہ ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مذاکرات ان اصولوں کے بارے میں ہونا چاہیے جن پر نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھی جائے گی۔ روس ایک یک قطبی عالمی نظام کو مسترد کرتا ہے جس کی قیادت ایک تسلط پسند کے پاس ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے دھمکی دی کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی ثالثی میں اناج کے معاہدے کو نظرانداز کر دے گا جب تک کہ اس کی زرعی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور نہیں کیا جاتا۔


































