
ماسکو: روس نے راکٹ حملے میں 600 سے زائد یوکرینی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کےمطابق کراما تورسک قصبےمیں یوکرینی فوج کےعارضی ٹھکانوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ وزارت دفاع نے اسے ماکیوکا میں یوکرینی حملے کا جواب قراردیا ہے۔ یوکرین نے روسی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ مشترکہ افواج کے ترجمان سرہی چیریواتی نے کہا کہ روسی معلومات درست نہیں ہیں۔ روس نے سات میزائل داغے تھے لیکن اسکا یوکرین کی فوج پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی میں دو افراد مارے گئے ہیں ۔ ایک شخص باخموت اور دوسرا مریفا میں ہلاک ہوا۔ 8 دیگر افراد ڈونیٹسک کے وسیع علاقے میں زخمی ہوئے ہیں۔


































