
دمشق: شام میں امریکی فوجی اڈہ ایک بار پھر راکٹوں کا نشانہ بن گیا۔ شمالی شام میں کونوکو مشن سپورٹ سائٹ پر اتحادی افواج کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ فوجی اڈے پر دو راکٹ داغے گئے ۔تاہم اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان نے راکٹ لانچنگ کی جگہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں ایک تیسرا راکٹ ملا جسے لانچ نہیں کیا گیا تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے راکٹ حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس نوعیت کے حملے اتحادی افواج اور شہری آبادی کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور شام اور خطے میں مشکل سے حاصل کردہ استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔


































