
بغداد : عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے میں ترک فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ صوبہ نینوا میں زلقان فوجی اڈے پر 8 راکٹ داغے گئے۔ بیس کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ احرار العراق بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے حملہ کی تصدیق کی اور کہا کہ بیس پر وقتاً فوقتاً حملے ہوتے رہتے ہیں۔ شمالی عراق میں ترک فوجی بڑے عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔


































