Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایک ساتھ 3 طلاق دینے کو قابل سزا بنانے کی سفارش

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک ساتھ تین طلاق دینے کو قابل سزا بنانے کی سفارش کردی۔ چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں عائلی قوانین سے متعلق حکومتی مسودہ کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل نے سفارش کی کہ ایک ساتھ تین طلاقوں پر سزا کیلئے قانون سازی کی جائے۔ کونسل نے جہیز ایکٹ کی خلا ف ورزی پر سزا کو چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے اور جہیز کی مالیت پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر دو تولہ سونے کے برا بر کرنے کی منظوری دی۔ کونسل نے شادی کے بعد بنائی گئی جائیداد کو طلاق کی صورت میں میاں بیوی کے درمیان برابر تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ کونسل نے نکاح نامے میں شادی سے پہلے خون کی بیماری تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ کرانے کا کالم بنا نے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ لیکن اس پر اتفاق نہیں ہوا کہ ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر شادی کی اجازت نہ دی جا ئے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ کا بینک بنانے کی تجویز پر سیمینار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular