
کوئٹہ : کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع دکان پر دستی بم کے حملہ میں 3 افرادزخمی ہوگئے۔بادینی چوک کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے دکان پر دستی بم پھینکا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ادھر نواں کلی میں گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔


































