Sat Oct 24, 2026

امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

روزانہ کی خبریں

قطر: ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں پر مقدمے کا آغاز

دوحہ : قطر میں ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں پر جاسوسی کے الزامات میں مقدمے کا آغاز کردیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں پرالزام ہے کہ انہوں نے اٹلی میں تیار کی جانے والی ہائی ٹیک آبدوزوں کے حصول کے قطر کے خفیہ منصوبے سے متعلق معلومات اکٹھی کیں۔ یہ8 افراد دہراء گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز نامی کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے، جسے قطر کے دفاع اور دیگر ایجنسیوں کامقامی کاروباری شراکت دار قرار دیا گیا تھا۔ انہیں اگست 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا، حالانکہ اس وقت کوئی سرکاری الزامات نہیں لگائے گئے تھے، لیکن یہ شبہ بڑے پیمانے پر لگایا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے جاسوسی کر رہے تھے۔ ایک انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے ہندوستان نے دوحہ میں اپنے ہم منصبوں کو یہ باور کرانے کی بھرپور کوشش کی ہے کہ ہندوستان اور اس کے شہری امارات کے خلاف دشمنانہ انٹیلی جنس کارروائیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ لیکن قطری اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ ان کے آبدوز پروگرام کے بارے میں خفیہ معلومات اسرائیل کو دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular