
دوحہ : قطر نے حماس کا دفتر بند کرنے کی تردید کردی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ دوحہ میں قائم دفتر غزہ میں موجود قیدیوں کی رہائی اور کشیدگی میں کمی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ قطر اور حماس کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اگر رابطے کا یہ ذریعہ ختم ہوجائے تو خطے میں صلح برقرار کرنے کی کوششوں دھچکہ لگے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں قطر کی جانب سے حماس کی قید میں موجود صیہونیوں کی رہائی کے لئے ہونے والی کوششیں رائیگان جائیں گی۔


































