
کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر زاہد مہدی نے کراچی میں جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جرم بن گیا ہے۔ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی گرفتاری اور خواتین سے بدسلوکی سندھ پولیس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمارے صبر و تحمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔


































