
اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے 82 پیسے تک اضافہ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 04 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔


































