
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ بلوچستان میں پنجابی نوجوانوں کو شناخت کر کے قتل کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ نااہل حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔ انتخابی نتائج کو سبوتاژ کر کے اقتدار پر قابض ہونے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔۔ انہوں نےکہا کہ عدم تحفظ کے احساس اور لاقانونیت کا ہر طرف راج ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہونے والا دہشت گردی کا حالیہ واقعہ شدید تشویش ناک ہے۔ اگلے چند روز میں زائرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ بلوچستان حکومت کے غیر تسلی بخش اقدامات اور سیکورٹی معاملات سے عدم دلچسپی خدانخواستہ کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے۔


































